۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
صافی گلپایگانی

حوزہ / ایران میں پاکستان کے سفیر نے عالم اسلام اور بین الاقوامی مسائل کے حالات پر آیت اللہ صافی کی خصوصی توجہ کا حوالہ دیتے ہوئے اس عظیم مرجع کو دنیا کے مسلمانوں اور مظلوموں کے لیے ہمدرد اور فکر مند شخصیت قرار دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی اور ان کے ہمراہ وفد نے مرحوم آیت اللہ صافی گلپائیگانی کے گھر جا کر ان کے گھر والوں کو پاکستان کی حکومت اور عوام کی طرف سے تعزیت پیش کی۔

ایران میں پاکستانی سفیر رحیم حیات قریشی نے عالم اسلام اور بین الاقوامی مسائل و حالات پر آیت اللہ صافی کی خصوصی توجہ کا ذکر کرتے ہوئے اس عظیم مرجع کو دنیا کے مسلمانوں اور مظلوموں کے لیے ہمدرد اور فکر مند شخصیت قرار دیا۔

اس ملاقات کے تسلسل میں حجت الاسلام و المسلمین محمد حسن صافی گلپائیگانی نے مرحوم آیت اللہ صافی کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کے لیے ان کے گھر تشریف لانے پر پاکستانی سفیر اور ان کے ہمراہ آنے والے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا: مرحوم آیت اللہ صافی ہمیشہ پاکستان کے مظلوموں اور مسلمانوں پر خصوصی توجہ دیا کرتے تھے۔

انہوں نے کہا: مرحوم آیت اللہ صافی گلپائیگانی اسلامی ممالک بالخصوص پاکستان جیسے پڑوسی ملک کے روزمرہ کے مسائل اور خبروں اور وہاں کے حالات و واقعات سے باخبر رہتے تھے اور جہاں بھی ضرورت پڑتی تھی تو وہ مظلوموں اور مسلمانوں کے دفاع میں بات کرنے میں کسی قسم کی کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرتے تھے۔

حوزہ علمیہ میں درسِ خارج کے استاد نے پاکستانی عوام اور علماء میں مرحوم کی دلچسپی کا ذکر کرتے ہوئے مزید کہا: آیت اللہ صافی کو پاکستان کی عوام اور اس ملک کے طلباء سے خاص دلچسپی تھی۔ وہ ہمیشہ ان کے مذہبی جوش و جذبے اور ان کے اسلامی تشخص کے تحفظ پر اصرار کا ذکر کرتے اور ان کی تعریف کیا کرتے تھے۔

حجۃ الاسلام و المسلمین صافی گلپائیگانی نے پاکستان میں کئی دانشمند افراد کے وجود کا ذکر کرتے ہوئے کہا: والدِ مرحوم پاکستان کے علماء، سائنسدانوں اور شعراء کی بہت سی کتابوں کا مطالعہ کیا کرتے تھے اور مختلف مقامات پر اقبال لاہوری کی حفظ شدہ رزمیہ اشعار کو پڑھ کر سنایا کرتے تھے۔

آخر میں انہوں نے اللہ تعالیٰ سے دنیا بھر کے مسلمانوں کی عزت و ترقی اور قرآن و اہل بیت علیہم السلام کے سائے میں پاکستانی قوم کی مزید عزت و عظمت کے لیے دعا کی اور حاضرین محفل کا ایک بار پھر شکریہ ادا کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .